افغان مفاہمتی عمل: سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا ۔۔۔ کیا بیان جاری کردیا؟ جانیے

افغان مفاہمتی عمل: سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا ۔۔۔ کیا بیان جاری کردیا؟ جانیے

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا ہے۔افغان مفاہمتی عمل سے متعلق سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت افغان حکومت اور فریڈم فائٹر taliban کے درمیان حالیہ مفاہمتی کوششوں کا جائزہ لیتی رہی ہے،

سعودی عرب افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں مسائل کم کرنے اور امن و استحکام لانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب افغانستان اور افغان عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ تھا اور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں