عرب دنیا میں شاہی شادی، دولہا دلہن تو ایک طرف مہمانوں پر بھی ہیروں کی بارش

عرب دنیا میں شاہی شادی، دولہا دلہن تو ایک طرف مہمانوں پر بھی ہیروں کی بارش

کویتسٹی (ویب ڈیسک) عرب شاہی خاندانوں میں شادیاں اکثر دھوم دھام سے ہی ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ہونیوالی ایک شادی گویا سب پر بازی لے گئی الضیاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے امیر قطر کے پوتے شیخ فہت بن نام بن الصباح الاحمد کی فے بنت لوئے بن الخارافی سے شادی کی تقریب منعقد کی گئی دلہن کے والد مشہور کاروباری اور نانا کویت کی قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں شادی کی تقریب کے لئے ایسی بھرپور تیاریاں کی گئیں کہ دیکھنے والوں کی

آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اورسوشل میڈیاپر مسلسل اس شادیکی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی اخبار کے مطابق تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں جن میں دنیا کی بااثر ترین شخصیات شامل تھیں
کو تحفے میں ہیرے کی انگوٹھیاں پیش کی گئیں تقریب میں عرب دنیا کے فلمی ستاروں اور سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مزید پڑھئیے :: نیویارک (نیوز ڈیسک )بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے جس کی بڑی وجہ ورزش اور دوسری سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا ہے لیکن ایک امریکی بڑے میاں تو مثال قائم کردی۔ جی ہاں امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 95سالہ پیٹر ویبر نے طیارہ اُڑا کر دنیا کے معمر ترین پائلٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کرلیاہے۔امریکی ایئر فورس کے سابق پائلٹ پیٹر ویبر گذشتہ 72برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں اور اس عمر میں بھی ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ دو مرتبہ جہاز اُڑاتے ہیں۔پیٹرو یبر دوسری جنگ عظیم اور ویتنام جنگ میں حصہ لے چکے ہیں جبکہ کورین وار فلائٹ انسٹرکٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2007میں امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے 105برس کے کول کوگل نامی پائلٹ نے قائم کیا تھا، جو رواں سال انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں