بریکنگ نیوز: امریکہ میں حالات خراب ، فوج طلب کر لی گئی

بریکنگ نیوز: امریکہ میں حالات خراب ، فوج طلب کر لی گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر لوئیول میں عدالت کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیلئے نکلے ہجوم نےاپنی حفاظت پر مامور 2پولیس اہلکاروں پر ہلہ بول دیا ٗ امریکہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے آرمی کو طلب کر لیا گیا ہے اور تین روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی عدالت کی طرف سے ’’بریونا ٹیلر‘‘کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کو رہاکرنے پر امریکہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو یارک ٗ واشنگٹن ٗ اٹلانٹا اور شکاگو میں احتجاج کے دوران عوام عدالت کے فیصلے کیخلاف بہت غصے میں ہیں۔ اسی سلسلہ میں آ ج امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر لوئیول میں بھی ایک بہت بڑا ہجوم احتجاج پر مامور تھا جہاں پر ایک شخص نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر ان پر دھاوا بول دیا آتشین ہتھیار کے استعمال سے دونوں پولیس اہلکار گھائل ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر اس شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد لوئیول میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے آرمی کو طلب کر لیا گیا ہے اور تین دن کیلئے کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں