حلیمہ سلطان نے عمر شیخ کو آئینہ دکھا دیا

حلیمہ سلطان نے عمر شیخ کو آئینہ دکھا دیا

لاہور( نیوز ڈیسک) سانحہ رنگ روڈ، میں سی سی پی او لاہور کے بیان پر حلیمہ سلطان یعنی ترک اداکارہ بھی میدان میں آگئی، عُمر شیخ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ رنگ روڈ کی گونج پوری دُنیا میں سنائی دینے لگی، پاکستان کو دنیا بھر میں اس واقعے کی وجہ سے

شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے خاتون کو ہی مورد الزام ٹھہرانے کے بیان نے بھی ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سیخ پا کیا ہے۔ مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلگچ نے ان کے بیان کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ انہیں اپنے اس طرح کے بیان پر شرم آنی چاہیے۔انہوں نے انسٹاگرام پر سی سی پی او لاہور کے بیان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک خاتون یا تو اکیلی سفر کر سکتی ہے یا پھر اپنے بچوں کے ساتھ مگر پولیس کا کام ان کا تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے،اگر یہ درندے سڑکوں پر دندناتے پھریں تو ان سے آپ کو کوئی مسئلہ نہیں مگر آپ کے خیال میں اگر کوئی خاتون سڑک پر نکل آئے تو اسکے ساتھ ظلم کرنا یا اس کو مکروہ فعل کا نشانہ بنا دینا جائز ہے؟سی سی پی او لاہور کا بیان جہالت ہے اور ان کو ایسے معاملات پر بات کرنے سے پہلے اپنے خیالات کو درست کرنے کی ضرورت ہے ، ان کی طرح سوچنے والے لوگ کس طرح معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں