بریکنگ نیوز: کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے معافی مانگ لی۔۔۔ ساتھ ہی بڑا اعتراف کرلیا، پوری دنیا دنگ رہ گئی

بریکنگ نیوز: کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے معافی مانگ لی۔۔۔ ساتھ ہی بڑا اعتراف کرلیا، پوری دنیا دنگ رہ گئی

سیول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریائی شہری کی ہلاکت پرمعافی مانگی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے نام ایک

خط میں اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریائی فوجیوں نے منگل کو کشتی میں سوار جنوبی کوریائی شخص کو اس غلط فہمی میں گولی مار دی کہ وہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کی جانب سے کہاگیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان تین ہفتوں تک منظر عام سے غائب رہے لیکن اس دوران انہوں نے کوئی سرجری نہیں کرائی،حکام کی جانب سے اس بات کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی گئی لیکن کہا گیا ہے کہ کم جونگ کے آپریشن سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں