بریکنگ نیوز: فوجی طیارہ گر کر تباہ، انتہائی بڑے جانی نقصان کی اطلاعات

بریکنگ نیوز: فوجی طیارہ گر کر تباہ، انتہائی بڑے جانی نقصان کی اطلاعات

کیو (ویب ڈیسک) یوکرین میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق طیارے میں ائیر فورس کیڈٹس سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں کیڈٹس بھی شامل ہیں جب کہ کئی کیڈٹس حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ بھی رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ جلتے ہوئے طیارے اور لوگوں کے نکلنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر چوگویف کے علاقے خارکیف میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہواہے ،حادثے کی وجہ سے 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے یوکرین حکام کے مطابق طیارے میں ائیر فورس کیڈٹس سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں کیڈٹس بھی شامل ہیں جب کہ کئی کیڈٹس حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ بھی رہے۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا جس میں ایئر فورس یونیورسٹی کے کیڈٹس سمیت 28 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی جسے ریسکیو آپریشن کے دوران بجھا دیا گیا تاہم کئی یافراد کی نعشیں جلنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوگئی تھیں۔حکام کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں حادثے کا نشانہ بن گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم فوری طور پر طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں