بریکنگ نیوز: بڑی گرفتاری۔۔!! شریف خاندان کی ایک اور شخصیت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، عدالت سے تہلکہ خیز خبر آگئی

بریکنگ نیوز: بڑی گرفتاری۔۔!! شریف خاندان کی ایک اور شخصیت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، عدالت سے تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) بینکنگ عدالت کے جج چودھری ظفر اقبال نعیم نے بینک کا سٹاک چوری کروانے کے کیس میں نواز شریف کے کزن زاہد شفیع اور دیگر کمپنی ڈائریکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ گزشتہ روز زاہد شفیع اور دیگر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ زاہد شفیع، سلمان مجاہد، علی مبارک اور دیگر ملزم بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں کشمیر فیڈز کے مالکان جان بوجھ کر ملک سے فرار ہوئے۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او گلبرگ کو نواز شریف کے کزن زاہد شفیع اور دیگر کو گرفتار کر کے 7 دسمبر کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بنک عدالت نے بینک کا سٹاک چوری کروانے پر نواز شریف کے کزنوں کیخلاف کیس کی سماعت کی جس میں کشمیر فیڈز لمیٹڈ کے زاہد شفیع سمیت مالکان اور ڈائریکٹرز کے ناقابل ضمانت وار نٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او گلبرگ کو آئندہ سماعت پر نواز شریف کے کزن زاہد شفیع سمیت دیگر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بینکنگ عدالت کے جج چودھری ظفر اقبال نعیم نے بینک الفلاح کی درخواست پر سماعت کی۔ زاہد شفیع سمیت دیگر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ زاہد شفیع، سلمان مجاہد، علی مبارک سمیت دیگر ملزم بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظرمیں کشمیر فیڈز کے مالکان جان بوجھ کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔ درخواست میںکشمیر فیڈز لمیٹڈ کے زاہد شفیع، سلمان مجاہد بٹ، علی مبارک اور دیگر مالکان کو فریق بنایا گیا ہے موقف میں کہا گیا ہے کہ زاہد شفیع سمیت دیگر مالکان نے بینک سے 2007ء میں قرض حاصل کیا۔ زاہد شفیع و دیگر نے 14 کروڑ 86 لاکھ 87 ہزار روپے مالیت کے سویا بین اور مکئی کے تھیلے رہن رکھوائے۔ کشمیر فیڈز کے مالکان نے قرض کی رقم ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ سٹاک چوری کرا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں