اُمت مسلمہ جاگ اُٹھی۔۔!! اسرائیل کے اتحادیوں کو دھچکا، فلسطین کے بعد ایک اور اسلامی ملک کا عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار

اُمت مسلمہ جاگ اُٹھی۔۔!! اسرائیل کے اتحادیوں کو دھچکا، فلسطین کے بعد ایک اور اسلامی ملک کا عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار

دوحا (ویب ڈیسک) فلسطین کی جانب سے عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کے بعد قطر نے بھی عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی کونسل کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ

دوحا نے عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی اجلاس کی صدارت قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ قطر آئندہ سال مارچ میں لیگ کے 155 ویں اجلاس کی صدارت کرے گا۔ خیال رہے کہ عرب لیگ کے اجلاس اس کے ارکان ممالک کے ناموں کے ھجو کی ترتیب سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس بار عرب لیگ کا وزارت خارجہ سطح کا اجلاس فلسطین کی زیرصدارت ہونا تھا مگر فلسطین نے بعض عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے فیصلوں کیخلاف بطور احتجاج عرب لیگ کے سیشن کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر سے قطر سے کہا گیا تھا کہ وہ وزارتی اجلاس کی صدارت سنبھالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں