بریکنگ نیوز: وہی ہوا جسکا ڈر تھا۔۔!! گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں صوبہ، حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا

بریکنگ نیوز: وہی ہوا جسکا ڈر تھا۔۔!! گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں صوبہ، حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ انتظامی مقاصد کے لیے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ نجی نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

گلگت بلتستان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت کی سرزنش ہو رہی ہے۔ پاکستان کی توجہ امن اور معیشت کی حفاظت پر مرکوز ہے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی تھی۔ اس سے قبل گلگت بلتستان میں عام انتخابات 18 اگست کو ہونے تھے تاہم انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 30 مارچ سپریم کورٹ پاکستان نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی تھی۔ سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگراں سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا۔ دوسری جانب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے۔ اسکردو میں جدید جیمز اینڈ منرلز کٹنگ لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہے۔ یہاں کی معدنیات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو چند ہفتوں اور مہینوں بعد پے در پے بڑی خوش خبریاں ملیں گی۔ گلگت بلتستان میں فور جی سروس کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ روزگار کی فراہمی کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب کو فروغ دینا ہو گا۔ آج پاکستان کورونا سے نمٹنےکےلیے اشیا دیگر ممالک کو فروخت کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں