بریکنگ نیوز: تشویشناک اطلاعات موصول

بریکنگ نیوز: تشویشناک اطلاعات موصول

ساہیوال (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نوید اسلم آپے سے باہر۔۔ جنرل پوسٹ آفس میں سینر پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم پر تھپڑوں کی برسات کر دی۔ ساہیوال جنرل پوسٹ آفس کے ورکر کی ہڑتال غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج اور سینئر پوسٹماسٹر صوفیہ قاسم سے اظہاریکجہتی۔۔ عملے نے اس واقعہ کے خلاف

احتجاج کرتے ہوئے پوسٹ آفس بند کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے پی ٹی رہنما نوید اسلم کے خلاف مار پیٹ کا شکار ہونیوالی خاتون صوفیہ قاسم کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی اور ملزم نوید اسلم کو حراست میں لے لیا۔ مار پیٹ کا شکار ہونیوالی سینئر پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم نے کہا کہ نوید اسلم نامی ایک شخص میرے کمرے میں داخل ہوا، اس نے آتے ہی بغیر کوئی وجہ بتائے، بغیر مجھے مخاطب کئے اس نے مجھے تھپڑمارنا شروع کردئیے۔ اس نے نہ شکایت بتائی ، نہ مسئلہ بتایا بلکہ آتے ہی تھپڑمارنا اور گالیاں دینا شروع کردیں۔ صوفیہ قاسم کا کہنا تھا کہ مجھے اسکے آنے کا پتہ ہی تب چلا جب اس نے میرے منہ پر تھپڑ مارا، اسکے بعد اس نے مجھے بازو سے پکڑا، مجھے گھسیٹا ہے اور مجھے دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ میں تمہیں جان سے ماردوں گا، میں تمہیں دیکھ لوں گا ۔صوفیہ قاسم کے مطابق وہ باقاعدہ دندناتے ہوئے میرے دفتر میں کہہ رہا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا ورکر ہوں، میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، میں ابھی بزدار صاحب کو فون کرتا ہوں، میں ابھی تم سب کو اٹھوادوں گا۔ اسکے پاس اسلحہ بھی تھا۔ صوفیہ قاسم کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دن دیہاڑے ہوا جب ایک شخص دفتر میں گھستا ہے، ایک گورنمنٹ آفیسر جو ایک خاتون ہے اسے تھپڑمارتا ہے، اسکی عزت خراب کرتا ہے وہ اگلے دن ہی ضمانت پر رہا ہوجاتا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر میں ایسی دفعات شامل کیں جو قابل ضمانت تھیں اور وہ اگلے دن ضمانت پر گھر پر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں