بڑا سیاسی تہلکہ : عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن) کی دیوار میں نقب لگا دی ۔۔۔۔ 4 (ن) لیگی اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب کو پیارے ہو گئے

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ ان اراکین کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع و حلقوں سے تھا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے خود رابطہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سے

گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کی، لیگی منتخب نمائندوں نے عثمان بزدار کو اپنے حلقوں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی اور ورکنگ ریلیشن کے امور بھی زیربحث آئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ نے ملک امجد علی نون کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور نے ملک امجد علی نون کی چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں