بریکنگ نیوز: مریم نواز ان ایکشن ۔۔۔۔۔پنجاب بھر میں جلسوں کا اعلان ، پہلا جلسہ کس تاریخ کو کس شہر میں ہو گا ؟ مکمل تفصیلات

بریکنگ نیوز: مریم نواز ان ایکشن ۔۔۔۔۔پنجاب بھر میں جلسوں کا اعلان ، پہلا جلسہ کس تاریخ کو کس شہر میں ہو گا ؟ مکمل تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔نجی چینل ہم نیوز کے مطابق مریم نواز اپنے جلسوں کی سیریز کاآغاز گوجرانوالہ سےکریں گی، رپورٹ کے مطابق مریم نواز پہلا جلسہ 16اکتوبر 2020کو گوجرانوالہ میں کریں گی، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گی۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق جلسوں میں شرکت کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔مریم نواز نے اس سے قبل پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود میاں شہباز شریف نے پیغام دیا ہے کہ ہمارے قائد نواز شریف ہیں ،انہوں نے کہا تھا کہ ووٹ کسی اور کے نام پر ڈالا جاتا ہے لیکن نکلتا کسی اور کے نام سے ہے۔تاہم اب انہوں نے پنجاب میں جلسےکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بھی ملک گیر جلسوں کا اعلان کر چکی ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی اور ورکنگ ریلیشن کے امور بھی زیربحث آئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ نے ملک امجد علی نون کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور نے ملک امجد علی نون کی چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں