بریکنگ نیوز: احتساب کا سونامی بپھر گیا ۔۔۔۔ صبح صبح نامور پاکستانی سیاستدان کے بیٹوں کی گرفتاری کی خبر آگئی

بریکنگ نیوز: احتساب کا سونامی بپھر گیا ۔۔۔۔ صبح صبح نامور پاکستانی سیاستدان کے بیٹوں کی گرفتاری کی خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیسک)نیب سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزمان کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جلیل الزمان کو سپرہائی وے کے قریب

ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق مخدوم جلیل الزمان کو نیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کے نوٹس کے باوجود مخدوم جلیل الزمان پیش نہیں ہوئے تھے، گرفتاری نیب کی جانب سے نوٹس پر پیش نہ ہونے پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جلیل الزمان پر سابق اکاؤنٹ افسر مشتاق شیخ کے ساتھ ملکرگھپلے کرنے کا الزام ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی اور ورکنگ ریلیشن کے امور بھی زیربحث آئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ نے ملک امجد علی نون کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور نے ملک امجد علی نون کی چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں