جو ممالک آرمینیا کی حمایت کر رہے ہیں انکے خلاف کیا کرنا ہوگا؟ رجب طیب اردگان نے بڑا مطالبہ کر دیا

جو ممالک آرمینیا کی حمایت کر رہے ہیں انکے خلاف کیا کرنا ہوگا؟ رجب طیب اردگان نے بڑا مطالبہ کر دیا

انقرہ (ویب ڈیسک) جو ممالک آرمینیا کی حمایت کر رہے ہیں انکے خلاف کیا کرنا چاہئے؟ ترک صدر کا بڑا مطالبہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ جب تک قابض آرمینیا آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے خالی نہیں کرتا اس وقت تک بحران ختم نہیں ہوگا،

ترک صدر نے پارلیمنٹ کے چوتھے پارلیمانی سال شروع ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی آذربائیجان کی دو ریاستیں اور ایک قوم کے اصول کے تحت مدد جاری رکھے گا، ترکی کے خلاف بیان دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جو ممالک آرمینیا جیسے ملک کی حمایت کر رہے ہیں ان کے خلاف انسانیت کو نقصان پہنچانے پر کارروائی کی جانی چاہئے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،ترکی ناگورنو کاراباغ کے تنازعے میں آذربائیجان کی حمایت کررہا ہے، ترکی لڑائی اورشر پسندوں کے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور انہیں پناہ دے گا۔ شام کی خانہ لڑائی سے متاثر 4 لاکھ 11 ہزار شامی مہاجرین واپس اپنے گھروں میں چلے گئے ہیں، یہ سب کچھ ترکی کے آپریشنز کا نتیجہ ہے۔ ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی علاقے خالی کروائے جس کے بعد مہاجرین اپنے گھروں میں واپس جانے کے قابل ہوئے۔ ترک صدرکا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے پاس کوئی متبادل نہیں لیکن ہم اپنی پالیسیاں ازخود طے کریں گے اور مشرقی بحیرہ روم میں اپنے مفادات کا خود تحفظ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں،یونان اور یونانی قبرص کے غیر قانونی مطالبات کو تسلیم کر کے یورپین یونین ایک غیر فعال ادارہ بن چکا ہے۔ اب یہ یونان اور یونانی قبرص پر منحصر ہےکہ وہ یا تو مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کو ختم کرے یا تنازعہ میں بڑھا دے،

اپنا تبصرہ بھیجیں