بریکنگ نیوز: شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس۔۔!! کباڑی کے نام پر کروڑوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

بریکنگ نیوز: شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس۔۔!! کباڑی کے نام پر کروڑوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) شریف فیملی منی لانڈرنگ کی انکوائری میں چپڑاسی، مزدور اور پاپڑ والے کے بعد کباڑی بھی سامنے آگیا۔ نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کے اکاؤنٹ سے گوجرانوالہ کے کباڑی اظہر حسین مغل کے نام پر اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے جب کہ اظہر حسین کے نام پر سوفٹ کوڈ کے

ذریعے سلمان شہباز کو ایک کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق اظہر حسین کے شناختی کارڈ نمبر سے 2012 میں 3 ٹرانزیکشن کے ذریعےسلمان شہباز کو رقم منتقل ہوئی جب کہ اظہر حسین نے دوران تفتیش رقم منتقلی سے لاعملی کا اظہار کیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر حسین نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں اس کی کباڑی کی دکان ہے۔ علاوہ ازیں نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ اظہر حسین کا دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کر کے ریفرنس کا حصہ بنا دیا گیا ہے جب کہ اظہر حسین شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفنس میں بطور گواہ بھی پیش ہوگا۔ برطانوی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے سے انکار کردیا۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی 5 ویں کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن نے 5 مرتبہ ایون فیلڈ میں وارنٹس پر دستخط کرانے کی کوشش کی تاہم وارنٹ پر نوازشریف نے دستخط کیے نہ ہی شریف خاندان کے کسی اورفرد نے دستخط کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کوبھی ہائی کمیشن کے دو عہدےدار ڈن ریون اسٹریٹ پر10 منٹ تک انتظار کرتے رہے تاہم ہائی کمیشن کے عہدیدار ایون فیلڈ کے استقبالیہ پر پہنچے بغیر واپس چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں