ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کی موت کی خواہش کرنے والے صارفین کو حیران کن سرپرائز دینے کا فیصلہ

ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کی موت کی خواہش کرنے والے صارفین کو حیران کن سرپرائز دینے کا فیصلہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کا کرونا کے شکار امریکی صدر ٹرمپ کی موت کی خواہش کرنے والے افراد کے اکاؤنٹ معطل کرنے کا فیصلہ۔ مائیکرو بلاگنگ کے لیے استعمال ہونے والی سب سے زیادہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کی

خواہش کرنے والے افراد کے اکاؤنٹس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار، تھکاؤٹ اور بوجھل طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے لیے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہی کچھ لوگوں کی جانب سے امریکی صدر کی موت کی خواہش بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے ایسے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر کی موت کی خواہش کا اظہار کرے گا ان کے ٹویٹس کو حذف کرتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ معطل یا بند کر دیا جائے گا۔ ٹویٹر کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم سے کسی بھی شخص کی صحت کے حوالے سے بد دعائیں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔ دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے آپکو بہتر محسوس کررہے ہیں، انہوں نے صحتیابی کی دعائیں کرنیوالوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں