نیشنل T20ٹورنامنٹ میں ایمپائر سے بد تمیزی پر حیدر علی کو سزا مل گئی

نیشنل T20ٹورنامنٹ میں ایمپائر سے بد تمیزی پر حیدر علی کو سزا مل گئی

ملتان (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں حیدر علی کو سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ کے دوران امپائر

کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے، یہ واقعہ میچ کی پہلی اننگز کے نویں اوور کے دوران پیش آیا جب حیدر علی نے عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو دئیے جانے کے فیصلے پر امپائر کو بلا دکھایا۔ آن فیلڈ امپائرز آفتاب گیلانی اور فیصل خان، تھرڈ امپائر ولید یعقوب اورفورتھ امپائرناصر حسین نے حیدر علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ حیدرعلی کی جانب سے اعتراف کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے حیدر علی پرجرمانہ عائد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں