مریم بی بی گرفتار ہوئی تو کور کمانڈر کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے کوئی یہ نہ سمجھے کہ۔۔۔ کیپٹن (ر) صفدر پھٹ پڑے، بڑی دھمکی دے دی

مریم بی بی گرفتار ہوئی تو کور کمانڈر کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے کوئی یہ نہ سمجھے کہ۔۔۔ کیپٹن (ر) صفدر پھٹ پڑے، بڑی دھمکی دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تو ہم وزیر اعظم ہائوس نہیں بلکہ گوجرانوالہ کے کور کمانڈر کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے

کوئی یہ نہ سمجھے کہ مسلم لیگ ن گرفتاریوں سے ڈر جائے گی بلکہ ہم مشکلات کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اے پی سی میں فوج کے خلاف کھل کر تقریر کی تھی۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن پر ملک دشمن بیانیے کا الزام لگ گیا ہے ۔ ان سابق وزیراعظم کے بھارت سے روابط کا بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں ذکر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں ن لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ بھی نامزدکیاگیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے دو اکتوبر کو گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس میں تقریر کی تھی، مقدمہ کے متن میں کہاگیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج ختم کرنے کی دھمکی دی، کیپٹن (ر)صفدر نے ریاستی ادارے کےخلاف نفرت کے جذبات ابھارے،کیپٹن (ر)صفدر نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دی۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں