عمران حکومت کی مقبولیت میں واضح کمی ۔۔۔۔۔ اگر حالات یہی رہے تو اگلے الیکشن میں کیا اپ سیٹ ہونے والا ہے ؟ صف اول کے تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کردی

عمران حکومت کی مقبولیت میں واضح کمی ۔۔۔۔۔ اگر حالات یہی رہے تو اگلے الیکشن میں کیا اپ سیٹ ہونے والا ہے ؟ صف اول کے تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کردی

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال مہنگائی میں اضافہ اور دوسری جانب اپوزیشن کا حکومت مخالف تحریک کا اعلان حکومت کے لئے زیادہ مشکل کیا ہے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت اگر غیر مقبول ہورہی ہے توصرف مہنگائی

کے طوفان کی وجہ سے ہورہی ہے۔تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ روز مرہ کی ضرورت کی اشیا کے علاوہ دوائیوں کی قیمتیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں ۔ادویات کی تیاری کے لئے خام مال درآمد کیا جاتا ہے اس کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ آپ قیمتوں میں50 یا100 فیصد بڑھا دیتے مگر یہاں تو آپ نے300فیصد اضافہ کردیا ہے۔منصوبہ بندی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ یہ حکومت اگر غیر مقبول ہورہی ہے توصرف اس مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے ہورہی ہے۔ادویات کی مافیا بہت مضبوط ہے قیمتوں میں تقریباً400فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اگر چند مہینے مزید مہنگائی میں اضافہ جاری رہتا ہے تو اپوزیشن کی تحریک تو ایک طرف رکھیں آپ غیر مقبول ہوتے رہیں گے۔ہوسکتا ہے کہ عوام کا غصہ سڑکوں پر نظر نہیں آئے مگر آپ کو الیکشن میں اس بات کا اندازہ ہوجائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگر بیوروکریٹس کی پروموشن سے متعلق درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ملک میں موثر حکمرانی کا دارومدار سرکاری ملازمین کے معیار پر ہے جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاسی طور پر غیر جانبدار رہیں اور اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں سر انجام دیں۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ قانون کے مطابق اعلیٰ عہدوں پر ترقی کیلئے افسران کیخلاف موصول معلومات کو مدنظر رکھ سکتا ہے۔حکومت کو ترقی کیلئے اہلیت و معیار بڑھانے کا حق ہے۔ ہفتہ کے روزچیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ کی جانب سے گریڈ 20 اور 21 میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کے کیس کا 68صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیاہے جس کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگر بیوروکریٹس کی پروموشن اور سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 کیخلاف دائر کی گئی درخواستیں خارج کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں