ایتھے رکھ! نواز شریف پر بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والا ’ بَدر رشید‘ خود کیا کچھ کر چکا ہے؟

ایتھے رکھ! نواز شریف پر بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والا ’ بَدر رشید‘ خود کیا کچھ کر چکا ہے؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مدعی بدر رشید پر اقدام قت ل، ناجائز اسلحہ کار اور سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بدر رشید کے خلاف

اقدام ق تل کے مقدمات شاہدرہ میں درج ہوئے ہیں۔ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانہ شرقپور میں درج ہوا۔کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے دست درازی کا مقدمہ پرانی انار کلی میں درج ہے۔مدعی بدر رشید پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یو سی چئیرمین کا الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بدر رشید کچھ مقدمات میں گرفتار بھی ہوا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مدعی کا تعلق ہماری جماعت سے نہیں۔لیکن اب بتایا گیا ہے کہ بدر رشید پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار ہے۔ مدعی بدر رشید خان ہیرا پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کا صدر ہے اور اس کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔بدر رشید کی گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔تصاویر میں انہیں گورنر ہاؤس میں دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم گورنر پنجاب ہاؤس پنجاب نے ن لیگی قائدین کے خلاف مقدمہ کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کوئی تعلق نہیں۔گورنر پنجاب سے ہزاروں افراد ملاقات کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے آنے والوں کی تصاویر بنوانا معمول کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں