صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد، مگر کورونا کی شکار امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی صحت اب کیسی ہے؟ جانیے

صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد، مگر کورونا کی شکار امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی صحت اب کیسی ہے؟ جانیے

نیویارک (ویب ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کر کے اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کر دیا۔ امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بتایا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہی ہیں، اور وہ ابھی گھر پر ہی آرام کریں گی۔

میلانیا نے سب دعائیں کرنے والوں، خیر خواہوں اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔امریکی خاتون اول نے کورونا وائرس سے بیمار دیگر لوگوں کے لیے دعاؤں کا پیغام بھی دیا۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلی میک اینی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔پریس سیکریٹری نے ٹوئٹ کر کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے اور تنہائی اختیار کرنے کا بتایا ہے۔کیلی کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ حال ہی میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ پہلے ہی سے کورونا کے شکار تھے جسے انھوں نے دنیا سے چھپایا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو آگاہ کیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل بھی امریکی صدر کا ایک کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جاچکا تھا جو مثبت آیا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بارے میں خود امریکی صدر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو آگاہ کیا۔ بعدازاں وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے، تاہم یہ دونوں افراد وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کریں گے۔ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں بشمول روس اور چین کے صدور نے بھی ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں