بریکنگ نیوز: رائے عامہ کے حوالے سے بڑا اپ سیٹ۔!! نواز شریف کے خطاب پر پاکستانیوں کی کیا رائے ہے؟ سروے کے تہلکہ خیز نتائج

بریکنگ نیوز: رائے عامہ کے حوالے سے بڑا اپ سیٹ۔!! نواز شریف کے خطاب پر پاکستانیوں کی کیا رائے ہے؟ سروے کے تہلکہ خیز نتائج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں نواز شریف کے خطاب پر پاکستانی عوام تقسیم ہوگئے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 33 فیصد افراد نے اے پی سی میں ن لیگ کے قائد کے بیانیے کو سپورٹ کیا جب کہ 39 فیصد نے ان کے بیانیے کی مخالفت کی اور

اسے یکسر مسترد کر دیا۔ سروے میں نواز شریف کے وزیراعظم عمران خان پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے الزام کو 47 فیصد افراد کی تائید ملی جب کہ 41 فیصد نے ان کے الزام کو غلط قرار دیا ۔ گیلپ پاکستان کا نیا سروے ملک کے 100 اضلاع میں 1500افراد سے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 20 ستمبرکو ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا سنگین جرم ہے، عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کیا جائے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری ریاست بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم مصلحت چھوڑ کر فیصلے کریں، پاکستان کو ہمیشہ جمہوری نظام سے مسلسل محروم رکھا گیا ہے، جمہوریت کی روح عوام کی رائے ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ملک کا نظام وہ لوگ چلائیں جنہیں لوگ ووٹ کے ذریعے حق دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میں ہماری ساکھ ختم ہو کر رہ گئی ہے، نتائج تبدیل نہ کیے جاتے تو بے ساکھی پر کھڑی یہ حکومت وجود میں نہ آتی، انتخابات ہائی جیک کرنا آئین شکنی ہے، عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا سنگین جرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں