بریکنگ نیوز: سرکاری ملازمین کو زبردست سرپرائز۔۔!! حکومت نے موسم سرما کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے

بریکنگ نیوز: سرکاری ملازمین کو زبردست سرپرائز۔۔!! حکومت نے موسم سرما کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے موسم سرما کے دوران سرکاری اداروں کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ نظم و نسق ملازمت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق 15اکتوبر بروز جمعرات 2020ء سے موسم سرما کے سلسلے میں صوبے بھر کے تمام انتظامی دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق بلوچستان بھر کے سرکاری دفاتر میں صبح 8 بج کر 30 منٹ سے 4 بجے تک کام کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ اس دوران دن1 بج کر 30 منٹ تا 2 بج کر 30 منٹ تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ جمعے کو 8 بج کر 30 منٹ تا 3بج کر 30 منٹ تک کام کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں، جب کہ نمازء جمعہ کیلئے 1بج کر 15تا 2 بج کر 15منٹ تک وقفہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پیر سے ہفتے تک 6 روز کھلنے والے دفاتر میں صبح 8بج کر 30سے 2بج کر 30منٹ تک اوقات کار مقر ر کردئیے گئے ہیں۔ جمعہ کو ایسے دفاتر میں 8بج کر 30سے 12بج کر 30منٹ تک دفاتر کھلے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں