اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!! گلوکار یاسر اختر کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی، انتقال کی خبر نے مداحوں کو غمگین کر دیا

اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!! گلوکار یاسر اختر کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی، انتقال کی خبر نے مداحوں کو غمگین کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار یاسر اختر کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر جاوید جبار کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔ گلوکار یاسر اختر کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر جاوید جبار کی ہمشیرہ کو چند روز قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ جمعہ کو انتقال کر گئیں۔

ان کی نماز جنازہ آج ہفتہ 10 اکتوبر کو بعد نمازِ عصر مسجد رحمانیہ طارق روڑ پر ادا کی جائے گی۔ یاسر اختر سے ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اداکار ہمایوں سعید، ندا یاسر، مومل شیخ۔ جاوید شیخ۔ گلوکارہ سائرہ پیٹر، سلیم جاوید، حرا مانی اور شائستہ لودھی نے یاسر اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں