عابد کو گرفتار کر لیا گیا

عابد کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ رنگ روڈ، مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے ملزم کو فیصل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سانحہ رنگ روڈ کے ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزلم پولیس کو بہاولپور، اور کئی علاقوں سے 4 دفعہ پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم اب

پولیس نے کورروائی کرتے ہوئے ملزم کو فیصل آباد کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کر کے اس کو لاہورمیں لایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار رئیس انصاری کا کہنا ہے کہ عابد کی گرفتاری کے لیے 4 جگہوں پر پولیس نے چھاپے مارے لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہوتا رہا لیکن اس دفعہ پولیس نے بڑی پکی اطللاعات پر مکمل منصوبہ بند ی کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں پولیس اور ہماری تحقیقاتی ایجنسیوں کی بڑی کامیابی، اس کے بعد ملزم کا ڈی این اے لے کر ایک مرتبہ پھر میچ کیا جائے گا جس کے بعد باقی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ رئیس انصاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک کریمنل مائنڈ کے تحت رہ رہا تھا، پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے کئی دفعہ چھاپے مارے لیکن یہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوجاتا تھا۔ ملزم عابد اپنی بیوی کے ساتھ رابطے میں تھا ، پولیس کی جانب سے اسکی بیوی کو ایک سم دی گئی جس کے بعد دونوں میں رابطہ ہوا، عابد نے اپنی بیوی کو کہا کہ یہ اپنی بیوی کو ملنے فیصل آباد آئے گا، جس کے بعد پولیس نے مکمل طور پر منصوبہ بندی کر لی جیسے ہی وہ اپنی اہلیہ کو ملنے کے لیے فیصل آباد پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، اب ملزم کو فیصل آباد سے لاہور لایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں