بریکنگ نیوز: افواہوں کا ڈراپ سین ۔۔۔ زلفی بخاری کی وطن واپسی ۔۔۔ مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دینے والی خبر آگئی

بریکنگ نیوز: افواہوں کا ڈراپ سین ۔۔۔ زلفی بخاری کی وطن واپسی ۔۔۔ مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دینے والی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری منگل کی صبح پاکستان واپس پہنچ گئے۔زلفی بخاری کے بارے میں کچھ دنوں سے افواہیں گردش کر رہیں تھیں کہ وہ سیاسی منظر سے غائب ہو گئےہیں اور کسی خاص کام کے سلسلے میں بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔

مگر اس معاملے پر لندن میں مقیم پاکستانی صحافی فرید قریشی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کسی قسم کی سچائی نہیں۔ یہ سچ ہے کہ وہ بیرون ملک گئے تھے مگر اس کا تعلق ان کے ذاتی معاملے سے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زلفی بخاری کی واپسی کے حوالے سے پروپیگنڈہ اور افواہیں دم توڑ گئیں، زلفی بخاری منگل کوصبح 9:20 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے زلفی بخاری برطانیہ گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ پاکستان سے فرار ہوگئے ہیں تاہم بعد یہ حقیقت واضح ہوگئی تھی کہ وہ بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے لندن گئے تھے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے وزیراعظم کو ڈکٹیٹر اور فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کابینہ میں مافیاز کے سرپرست ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جمہوریت کے نام پر دھبہ ہیں۔ گیارہ بار عدالتی نوٹس لے چکے، مگر مہنگائی کم نہیں ہوئی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عقل سے عاری حکومت کا محاسبہ کرے گی۔لاہور میں میڈٰیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نئے پاکستان کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ نئے پاکستان کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ حکمرانوں کا یوم حساب آنے والا ہے۔ ہمیں قید کا کوئی خوف نہیں ہے۔ حکومت اپوزیشن کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے، ان کا احتساب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں