بریکنگ نیوز: بچوں کی ڈبل عیدی !! ملک بھر میں اسکول، کالجز اور جامعات کب کھلیں گے؟ شاندار اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) بچوں کی ڈبل عیدی. بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا نفرنس میں اہم فیصلے، چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی کانفرنس سے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے اسکول ، کالجز اور جامعات کو سمبر میں کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ کوویڈ-19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں ، خصوصاً ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ تمام صوبوں نے اپنے اپنی آرا اجلاس میں پیش کی اور احتیاطی تدابیر (SOP’s) کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں تعلمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے پر اتقاق کر لیاگیا اور پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ۔1ستمبر سے پہلے 2 اجلاس منعقد جیے جائیں گے جس میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔ صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بجھوائی جائیں گی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل دے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث 3 ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں