سردیوں کی آمد آمد ۔۔۔ ! بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نےخطرے کی پیشگوئی کردی

سردیوں کی آمد آمد ۔۔۔ ! بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نےخطرے کی پیشگوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور شہر کا موسم خشک رہے گا، ٹھنڈی ہوا چلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہو گی، موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں سموگ پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔ رواں برس سموگ اور دھند کی کیا کیفیت ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی بات بتا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس210 ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شام میں نمی کا تناسب 33 فیصد تک رہے گا، بدھ کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہے گا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا تھا کہ رواں برس موسم سرما کے آغاز میں زیادہ بارشیں نہیں ہوں جس کی وجہ سے سموگ اور دھند کی لہر بڑھنے کا امکان ہے، موسم کے متعلق ڈائریکٹر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک زمبابوے سیریز میں مطلع صاف ہوگا، کرکٹ کے لیے موسم موضوع ہوگا،25 اکتوبر کو بادل ہوں گے تاہم بارش کی توقع نہیں۔درجہ حرارت اب کم ہونا شروع ہو گا، آنے والے دنوں میں گرد آلود موسم رہے گا، سردیاں تاخیر سے شروع ہوں گی، رواں برس خشک موسم اور سموگ کے باعث موسمی بیماریاں بھی بڑھ جائیں گی، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا۔ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں