فریج میں رکھا گوندھا ہوا آٹا آپکے لیے کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے ؟

فریج میں رکھا گوندھا ہوا آٹا آپکے لیے کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) برصغیر میں تقریباً تمام گھرانوں میں کھانے کے دوران روٹی کو خاص طور پر شامل کیا جاتا ہے صبح دوپہر اور شام روٹی دستر خوان پر لازمی پیش کی جاتی ہے اس کے لئے عورتیں آٹے کو پہلے سے ہی گوندھ کر لیتی ہیں یا تین ٹائم کا آٹا اکٹھا ہی گوندھ کر فریج میں محفوظ کر لیتی ہیں تاکہ جب روٹی بنانی ہو آٹا گوندھنے کا جھنجھٹ نہ رہے اور زیادہ دیر نہ لگے لیکن ایسا کرنے والی خواتین یہ نہیں جانتیں کہ فریج میں رکھا ہوا آٹا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ فریج میں رکھا ہوا یہ گوندھا ہوا آٹا مختلف بیماریوں کو گھر میں بلانے کا سبب بن جاتا ہے ماہرین کے مطابق آٹا گوندھتے ہی اسے فوراً استعمال کر لینا چاہئے ورنہ اس میں ایسے کیمیائی بدلاؤ آتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں صاف صاف کہا گیا ہے کہ فریج میں آٹا نہ رکھیں کیونکہ اس کے خمیرہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں پھر اس میں آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں کوشش کریں جتنی روٹیاں بنانی ہوں اتنا ہی آٹا گوندھا جائے چند دن ایسا کرنے سے آپ کی عادت میں شامل ہو جائے گا آپ اینا ہی آٹا گوندھیں گے جتنی آپ کو ضرورت ہو گی اس طرح سے آٹا فریز بھی نہیں کرنا پڑے گا اور مختلف قسم کی بیماریوں کے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں