پشاور میں ہونے والے دھماکے کے باعث پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے ٹیم کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور میں ہونے والے دھماکے کے باعث پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے ٹیم کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے بعد پشاور میں ہونے والے دھماکے کے باعث پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے ٹیم کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مہمان زمبابوے ٹیم سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی سرگرمیاں محدود رکھنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی راولپنڈی ضلعی انتظامیہ سے رابطے بڑھا دیئے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران اپنے ملازمین کا بھی ڈیٹا اکھٹا رکھے۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ون ڈے سیریز کے تین میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے یکم نومبر جبکہ تیسرا ون ڈے تین نومبر کو کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے میچز 7 ، 8 اور 10 نومبر کو اسی میدان میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز کا انعقاد لاہور میں ہونا تھا لیکن سموگ کی شدت میں روز بروز اضافے کے باعث میچز کو پنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں