آذر بائیجان کے ساتھ جنگ، آرمینین وزیر اعظم کی اہلیہ کا فرنٹ لائن پر جانے کا فیصلہ

آذر بائیجان کے ساتھ جنگ، آرمینین وزیر اعظم کی اہلیہ کا فرنٹ لائن پر جانے کا فیصلہ

یوریفان (ویب ڈیسک) آذر بائیجان کے ساتھ جاری جنگ میں آرمینیا کے وزیر اعظم کی اہلیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فرنٹ لائن پر جا کر جنگ میں حصہ لیں گی۔آرمینین وزیر اعظم کی اہلیہ اینا ہوکوبیان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوجی تربیت شروع کردی ہے، ’ مجھ سمیت 13 خواتین کا

سکواڈ رن تربیت شروع کر رہا ہے، اگلے کچھ دنوں میں ہمیں مادر وطن کی سرحد کی حفاظت کیلئے بھیجا جائے گا، ہمیں نہ تو اپنے دشمنوں کے سامنے جھکنا نہیں ہے۔خیال رہے کہ اینا ہوکوبیان ہائیکاکان ژاماناک اخبار کی چیف ایڈیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ حقوق نسواں کے کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں