فلمی پردے پر تہلکہ مچا دینے والی مشہور و معروف اداکارہ نے خاموشی سے تیسری شادی کرلی

فلمی پردے پر تہلکہ مچا دینے والی مشہور و معروف اداکارہ نے خاموشی سے تیسری شادی کرلی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے خاموشی کے ساتھ اداکار کولن جوسٹ سے تیسری شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل اداکارہ اسکارلٹ جانسن اور اداکار کولن جوسٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں، اُن کی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں سی ڈی سی کی جانب سے بتائی گئے کورونا پروٹوکولز پر سختی سے عمل کیا گیا۔

دونوں اداکاروں نے 2 سال تک ڈیٹنگ کے بعد مئی 2019 میں منگنی کی تھی اور اب انہوں نے بالآخر شادی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اداکار کولن جوسٹ کی پہلی جبکہ اسکارلٹ جانسن کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ اداکار ریان رینولڈس اور فرانس کے بزنس مین سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں