قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔ایک اور پاکستانی اداکارکو بالی ووڈ سے بلاوا آ گیا

قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔ایک اور پاکستانی اداکارکو بالی ووڈ سے بلاوا آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس بھارتی پنجابی فلم میں نظر آئیں گے۔اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس بھارتی پنجابی فلم ‘ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جوکہ اُن کے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل فلم ہے۔ جس میں مرکزی کردار بھارتی پنجابی فلموں کے

سپر اسٹار گپی گیروال اور نیرو باجوہ ادا کریں گے۔احمد بٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئرز ہیں جس میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ کے ہمراہ مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں آج برطانیہ میں بین الاقوامی کاسٹ، ہدایتکار اور پروڈیوسر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے لئے شوٹنگ شروع کر رہا ہوں۔ اس ضمن میں ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ فلم ‘ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘ کی شوٹنگ برطانیہ اور کینیڈا میں کی جائے گی جبکہ فلم عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں