پنجاب حکومت نے رواں سال سینما گھروں کو انٹرٹینمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور :پنجاب حکومت نے رواں سال سینما گھروں کو انٹرٹینمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز نے حکومتی احکامات کے مطابق سینما گھروں کو رواں سال انٹرٹینمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ ایکسائز کی جانب سے سینما گھروں کو انٹرٹیمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز وجیہہ اللہ کنڈی کی جانب سے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ رواں مالی سال میں کسی سینما گھر سے ٹیکس نہ وصول کیا جائے۔

نئے بننے والے سینما گھروں سے 5 سال تک ٹیکس وصولی نہ کی جائے، کورونا کے سبب حکومت نے ٹیکس معافی کا اعلان کیا تھا۔ سینما انڈسٹری کے حالات بہتر نہ ہونے پر گزشتہ دس سال سے ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں