خوبرو اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

خوبرو اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے 7 منٹ تک زیر آب سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سال 2015 میں ٹام کروز نے مشن امپوسبل روگ نیشن میں 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک اسٹنٹ کے لیے سانس روک کر ایک فلمی ریکارڈ بنایا تھا

اور اب وہ ریکارڈ 5 سال بعد ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے توڑ دیا ہے۔ کیٹ ونسلیٹ نے یہ ریکارڈ فلم اوتار 2 کی عکسبندی کے دوران اپنے نام کیا جس میں وہ ایک واٹر پرسن کے روپ میں نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنی فلم اوتار کو 2009 میں ریلیز کیا تھا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کمائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں