جانئے شہد کا ایسا استعمال جو آپ کو حیران کرڈالیں‌

جانئے شہد کا ایسا استعمال جو آپ کو حیران کرڈالیں‌

سردیوں میں خاص کر چہرے اور جلد کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن شہد ایسی شے ہیں جس کا استعمال آپ مختلف مواقع پر کر سکتے ہیں :

بالوں کی چمک کے لئے

اگرآپ بالوں کو چمکدار کرنا چاہتے ہیں تو آدھا کپ شہد میں ایک چوتھائی زیتون یا ناریل کا تیل شامل کریں۔اب اسے اپنے بالوں اور ان کی جڑوں میں لگائیں۔20منٹ بعد دھولیں، ہفتے میں ایک بار استعمال سے آپ کے بال چمکدار ہوجائیں گے
حلقوں کے لئے

اگر آپ کی آنکھوں کے حلقوں کے نیچے حلقے موجود ہیں تو شہد لگانے سے یہ دور ہوجائیں گے۔ایک جتنا شہد اور بادام کا تیل لیں اور انہیں مکس کرکے رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لگالیں،صبح اٹھ کر تازہ پانی سے دھولیں۔

دانوں کے لئے

اگر آپ کیل مہاسوں اور دانوں کا شکار ہیں تو اس پر شہد لگانے سے آپ کو کافی افاقہ ہوگا۔ شہد کو روئی میں بھگوئیں اورمہاسوں پر لگائیں،20منٹ بعد اسے تازہ پانی سے دھولیں۔

خراب ایڑھیوں اور پاؤں کے لئے

پھٹی ایڑھیوں کی وجہ ان کی وجہ سے بیکٹیریا اور فنگس جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ایک چمچ سیب کا سرکہ اور شہد مکس کریں اور اسے پھٹی ہوئی جلد پر لگاکر 10منٹ بعد تازہپانی سے دھولیں۔

آفٹر شیو کے طور پر

شیو کے بعد اگر اس کا استعمال کیا جائے تو بیکٹیریا سے محفوظ ہوگے اور زخم بھی جلدی ٹھیک ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں