وزیر اعظم کی جانب سے اچانک صوبائی وزیر کو وزارت سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

حکومت میں استعفے آنا شروع ہو گئے، ‏مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی ہو گئے

مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل خان وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، استعفیٰ کیوں دیا ہے ابھی تک وجہ سامنے نہیں آ سکی ، دوسری جانب غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا سکینڈل؛ استعفی دیا نہیں، اُن سے استعفی لیا گیا ہے۔ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر سرکاری اشتہاری مہم میں کمیشن مانگا گیا۔ آڈیو بھی موجود۔ وزیراعلی نے بلوا کر آڈیو سنوائی۔ اسلام آباد میں اعلی سطح تک معاملے کی خبر پہنچی۔

اضح رہے کہ اجمل وزیر تحریک انصاف سے پہلے مسلم لیگ ق کے رہنما تھے، انہوں نے الیکشن سے قبل تحریک انصاف جوائن کی تھی جس کے بعد انہیں مشیر برائے اطلاعات بنایا گیا تھا

اجمل وزیر کے استعفی کے بعد کامران بنگش کو مشیر برائے اطلاعات بنا دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں