ایک دو روپے نہیں بلکہ تیل کی قیمتیں کتنی کم ہونے والی ہیں ،عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

ایک دو روپے نہیں بلکہ تیل کی قیمتیں کتنی کم ہونے والی ہیں ،عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ تیار کر لی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 15 نومبر کو ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ اوگرا نے قیمتیں کم کرنے کی تیاری کر لی۔ پیٹرول کی قیمت میں

ساڑھے تین روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈھائی روپے سستا کرنے کی تجویز ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2.50 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ تیار کرلی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 15 نومبر کو ہوگا۔ دوسری جانب سندھ میں کرونا وبا کی دوسری لہر میں اضافے کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس میں سائلین کی آمد پرپابندی عائد کردی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کی حدود میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، نزلہ زکام، بخار والے ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاؤس آنے پرپابندی ہوگی، پچاس سال سےزائد عمر کے ملازمین گھر سےکام کریں گے، ٹریول ہسٹری رکھنے والے ملازمین پر لازم ہوگا گھر میں قرنطینہ مکمل کریں ۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو ہینڈسینیٹائزر کے لازمی استعمال کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخل ہونے والے تمام ملازمین کو تھرمل گن سےچیک کیا جائے گا. ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائےگی. واضح رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے ​​​​​​​ بعد آج انتقال کر گئے، جام مدد علی سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، ان کی عمر 57 برس تھی اور وہ پچھلے کئی روز سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے. دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز کرونا وائرس کی صورت حال پر بیان دیا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے 822 کیسز سامنے آئے، جبکہ وائرس کے باعث مزید چار مریضوں کا انتقال ہوا تھا، 822 نئےکیسز میں سے621 کاتعلق کراچی سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں