لیکن اساتذہ کےلئے کیا ہدایات جاری کر دی گئیں، بڑی خبر

لیکن اساتذہ کےلئے کیا ہدایات جاری کر دی گئیں، بڑی خبر

بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس 23نومبر کو طلب کرلی گئی ہے۔ جس میں تمام صوبوں سے تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے پاکستان میں تعلیمی سیشن کو 31مئی 2021تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں ہوں گے۔ پرائمری سکولز کو 24نومبر سے 31جنوری تک، مڈل سکول 2دسمبر سے جبکہ سیکنڈری سکولز کو 15دسمبر سے 31جنوری تک بند کرنےکی تجویز ہے۔ تاہم اساتذہ کو سکولوں میں حاضری یقینی بنانے اور آن لائن ایجوکیشن کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔ مقامی طور پر ٹیلی سکول، ریڈیو اور آن لائن ایجوکیشن سسٹم لاگو کیا جائے۔ دوسری طرف گزشتہ سال 20ارب روپے کی 40لاکھ گندم کی بوریاں سرکاری گوداموں سے چوری ہوئی تھیں۔اس سال پھر سندھ کے 11اضلاع سے محکمہ خوراک کے گودام سیل ہوچکے ہیں۔ کشمور، شکار پور، نوشہرو فیروز، نوڈیرو ، رتو ڈیرو کے دس گوداموں سے گندم چوری کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیب سکھر گودام سے چوری کی گئی گندم کے 10ارب روپے برآمد کرکے سندھ حکومت کو واپس کرچکاہے۔سندھ حکومت اس معاملے پر ایک بار پھر بت بنی ہوئی ہے۔ گندم چوری سکینڈل میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں جبکہ صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے گندم چوری کیس میںضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں