ٹک ٹاک کے ذریعے 3کروڑ روپے کمائی ۔۔۔ ٹک ٹاک کے ذریعے سب سے زیادہ پیسے کون کما رہا ہے؟ اعداد و شمار جان کر آپ بھی یہی کام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

لندن(ویب ڈیسک)چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ایسے لوگوں کو بھی ’سٹار‘ بننے کا موقع فراہم کر دیا ہے جنہیں بصورت دیگر چانس ملنا بھی محال تھا اور اب تک شوبز کی بڑی شخصیات بھی اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے مداحوں کی تفریح طبع کا سامان کر رہی ہیں۔ اس ایپ پر لوگ نہ صرف شہرت پا رہے ہیں


بلکہ سپانسرڈ ویڈیوز پوسٹ کرکے اچھی خاصی رقم بھی کما رہے ہیں۔ اب ویب سائٹ Compare.betنے برطانیہ میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ کمانے والوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق معروف برطانوی شیف گورڈن رامسے اور ان کی فیملی ٹک ٹاک کی سب سے امیر فیملی قرار پائی ہے جس نے اپنی سپانسرڈ پوسٹس کے ذریعے 1لاکھ 42ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 98لاکھ روپے) کمائے۔گولڈن رامسے کے ساتھ ان کی 18سالہ بیٹی ٹلی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہے۔گورڈن اور ٹلی نے اب تک اپنے 60لاکھ فالوورز کے لیے صرف 29ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ چنانچہ اس تناسب سے انہوں نے 4ہزار 900پاﺅنڈ (تقریباً 10لاکھ 29ہزار روپے) فی ویڈیو کمائے ہیں۔ وکٹوریہ اور ڈیوڈ بیکھم کے بیٹے رومیو کا ٹک ٹاک اکاﺅنٹ ہے ا ور اس کے والدین بھی اس کی ویڈیوز میں گاہے شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 21ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 44لاکھ 12ہزار روپے) کمائے ہیں۔ جیکولین جوزا اور ان کے شوہر ڈین نے اپنے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹس سے مجموعی طور پر 1لاکھ 14ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 41لاکھ 51ہزار روپے) کمائے ہیں۔ سٹیسی سولمن اور ان کا بیٹا ویگور اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کے ذریعے اب تک 20ہزار 400پاﺅنڈ (تقریباً 42لاکھ 86ہزار روپے) کما چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں