میرا 12 سالہ بیٹا رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کا شعور رکھتا ہے۔۔۔!!!محمد حفیظ کا ناقابل یقین دعویٰ

میرا 12 سالہ بیٹا رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کا شعور رکھتا ہے۔۔۔!!!محمد حفیظ کا ناقابل یقین دعویٰ

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرا 12 سالہ بیٹا سابق کپتان رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کے بارے میں شعور رکھتا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے انہیں اور شعیب ملک کو کئی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے کے بارے میں سوال

پر 40 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرایک کو اظہار رائے کی آزادی ہے اور وہ اس آزادی کے حامی ہیں ، رمیز راجہ نے بطور کرکٹر پاکستان کی جتنی خدمت کی وہ اس کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر کرکٹ کے بارے میں شعور کی بات کی جائے تو ان کا 12 سالہ بیٹا قومی ٹیم کے سابق کپتان سے زیادہ بہتر ہے، آپ کو اس بات کرکے ہی اندازہ ہوجائے گا۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل کو کامیاب کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں کیوں کہ انہیں مرچ مصالحے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اپنے کیریئر کے بارے میں وہ خود فیصلہ کریں گے ، اگر انہیں لگا کہ ان کی فارم اور فٹنس اچھی نہیں رہی تو کرکٹ کو خیر آباد کہ دیں گے اور اگر ان سے نوجوان کرکٹر نظر آیا تب بھی کرکٹ چھوڑ دیں گے۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ان کا پلان یہ ہے کہ اگلے سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلیں لیکن اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ خود کو قومی ٹیم کا مفید رکن ثابت کرتے رہیں، اگر وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ملک اور ٹیم کے کام آسکتے ہوئے تو ضرور کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں