بوم بوم شاہد آفریدی کو دوبارہ کپتان مقرر کر دیا گیا

بوم بوم شاہد آفریدی کو دوبارہ کپتان مقرر کر دیا گیا

لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا ہے۔نجی اخبارکے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا، لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا،

گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، بھانو کا راجہ پاکسے ان کے نائب ہوں گے۔یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے، شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔ ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا اسٹالینز سے ہوگا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پرجوش ہے، پر اعتماد ہیں کہ نیوزی لینڈ میں کارکردگی اچھی ہو گی، رنز صرف بابر اعظم نے نہیں کرنے۔قومی اسکواڈ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گا، اسکواڈ 35 کھلاڑیوں اور 20 آفیشلز پر مشتمل ہے، اسکواڈ میں پاکستان شاہینز کے بھی کھلاڑی اور آفیشلز بھی شامل ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بیک ٹو بیک سیریز کھیل رہی ہے، دورہ انگلینڈ کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز اور پھر پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلے، اس لیے کھلاڑی پر اعتماد ہیں کہ نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلیں گے اور اس کے لیے پرجوش ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، انگلینڈ میں پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، نوجوان کرکٹرز کی انفرادی کارکردگی بھی اچھی رہی، نیوزی لینڈ میں بھی ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے اس لیے امید ہے کہ نیوزی لینڈ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں