لاہور( نیوز ڈیسک) منصور علی خان کا شمار پاکستان کے ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو حکومت پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں، منصور علی خان کی وجہ شہرت یہ ” میرے کپتان” کا فقرہ بھی بنا۔
جب انہوں نے حکومت کو میرے کپتان ، میرے کپتان کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اب وزیر اعظم عمران خان نے منصور علی خان کو انٹرویو ریکارڈ کرا دیا ہے، ، یہ پروگرام سوموار کو آن ائیر ہوگا۔
جس کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ منصور علی خان نے یہ پروگرام کس طرح ریکارڈ کیا، کیا انہوں نے روایتی طریقہ اپنا جس طرح وہ حکومت پت تنقید کرتے ہیں یا پھر انکا اس بار انٹرویو کا طریقہ منفرد تھا، دیکھنا یہ بھی ہے کہ عمران خان نے منصور علی خان کے تند و تیز سوالوں کے جواب کس طرح دیئے ہیں؟ جس کی وجہ سے دیکھنے والوں کا انتظار شدت سے بڑھ گیا ہے۔