سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان۔۔!! (ن) لیگ کے نامور رہنما کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان۔۔!! (ن) لیگ کے نامور رہنما کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان۔ (ن) لیگ کے نامور رہنما کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے شروع۔ (ن) لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر محسن اور حسن نواز رانجھا کے والد شاہ نواز رانجھا پر اینٹی کرپشن پر مقدمہ درج ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر درگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے اینٹی کرپشن کو لیگی رہنما شاہ نواز رانجھا کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا۔ جس پر سابق (ن) لیگی ایم پی اے شاہ نواز رانجھا اور پٹواری امین کے خلاف پرچہ دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

ملزمان نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ محکمہ مال ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر 1574کنال 12 مرلہ زمین پر اپنے بیٹوں اور بیگم کے نام ٹرانسفر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں