ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔!! شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔!! شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو نکل آیا۔جس کے بعد نیوزی لینڈ کے وازارت صحت کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو آخری وارننگ ہے،اگر کووڈ 19کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو پاکستانی ٹیم کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

اوراس دورے کو منسوخ کر دیا جائے گا۔اس بیان کے آتے ہی شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ بورڈ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے یہ پیغام جاری کیا کہ یہ کوئی کلب ٹیم نہیں ہے،یہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ہے،ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں