بختاور بھٹو محمود چوہدری کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئی؟ حقیقت سامنے آتے ہی تہلکہ مچ گیا

بختاور بھٹو محمود چوہدری کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئی؟ حقیقت سامنے آتے ہی تہلکہ مچ گیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) بختاور بھٹو اپنے منگیتر محمود چوہدری کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئی؟ نامور اینکر پرسن سید علی حید کے تہلکہ خیز انکشافات

اپنے وی لاگ میں بات کرتے ہوئے سید علی حٰدر کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو کی پہلی ملاقات محمود چوہدری سے دبئی میں ہوئی، جب آصف زرداری نے اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی تو مختاور نے محمود چوہدری کا نام لیا، جس پر سابق صدر نے اپنی بیٹی سے پوچھا کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

علی حید ر کا مزید کہنا تھا کہ بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کا جیون سفر لاہور کی آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے محمود چوہدری کو چنا ، وہ دبئی میں سونے کا کام کرتے ہیں۔

سید علی حیدرکا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب نہایت سادہ تھی، اس میں صرف کچھ ہی لوگوں کو بلایا گیا، بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ محمود چوہدری ایک سلجھے ہوئے، احساس کرنے والے اور مذہبی انسان ہیں۔

علی حیدر کا کہنا تھا کہ محمود چوہدری شکل سے بھی ایسے ہی لگتے ہیں جیسے بختاور بھٹو نے کہا ، بختاور بھٹو کی جانب سے جب اظہار پسندیدگی کیا گیا تو پھر معاملہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ اب جو بھی کرنا ہے آپ نے ہی کرنا ہے۔

علی حیدر کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد آصف زرداری کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ، زرداری صاحب چوہدری فیملی کو پہلے سے بھی جانتے تھے، لیکن جب انہوں نے تحقیقات کو مکمل کر لیا تو انہیں اپنی بیٹی کا انتخاب بالکل صحیح لگا، اور انہوں نے اس رشتے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔

علی حیدر کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

اپنا تبصرہ بھیجیں