ایرانی صدر نے بڑا اعلان کر دیا

ایرانی صدر نے بڑا اعلان کر دیا

تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جو ایرانی سائنسدان کا قتل کیا گیا ہے۔

ایران اسکا بھرپور جواب دے گا، لیکن اس معاملے پر جلد بازی سے کام نہیں لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان کو گزشتہ روز تہران کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دعویٰ کیا کہ اس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ثبوت مل رہے ہیں۔

اب ایرانی صدر بھی اس معاملے پر میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے اس کارروائی کا بھر پور طریقے سے جواب دیا جائے گا، لیکن شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں،

بہت جلد حقائق کی تہہ تک پہنچ جائیں گے اور اس معاملے میں کوئی بھی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں