لاہور کی رہائشی خاتون نے بابر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

لاہور کی رہائشی خاتون نے بابر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

پاکستان کے قومی کرکٹر بابر اعظم بڑی مشکل کا شکار، حامزہ نامی خاتون منظر عام پر، گھر سے بھگا کر لے جانے سے لے کر کٹر بننے تک کی ساری روداد بیان کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف لاہور کی رہائشی خاتون حامزہ میدان میں آگئی ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامزہ نامی خاتون نے بابر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

حامزہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میرا بابر اعظم سے اس وقت کا تعلق ہے جب وہ کرکٹر نہیں بنا تھا اور نہ ہی کرکٹ میں آیا تھا ۔میں اور بابر اعظم ایک ہی محلے میں رہتے تھے وہ میرا سکول فیلو بھی تھا۔

2011ء میں وہ مجھے کورٹ میرج کے نام پر گھر سے بھگا کر لے گیا۔ ہم دونوں پنجاب سوسائٹی اور گلبرگ کے علاقوں میں کرائے کے مکانوں پر رہے۔

حامزہ کا کہنا ہے کہ میں نوکری کرتی رہی اور بابر اعظم کو سپورٹ کرتی رہی، اسکو کرکٹر بنانے میں میرا کردار ہے، میرا پیسہ اس پر خرچ ہوا ، سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن پھر بابر اعظم نے حالات کے پیش نظر نکاح کرنے سے منع کر دیا ۔

یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ حامزہ نامی خاتون کے الزامات کی ابھی تک نہ تو بابر اعظم کی جانب سے تردید کی گئی ہے اور نہ ہی تصدیق، سب بابر اعظم کے جواب کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں