کہا تھا نہ بس دو سال مشکل ہیں ۔۔۔ عمران خان کی باتیں سچ ثابت ہوئیں ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک )کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا جس کے اثرات معیشت پر بھی دکھائی دے رہے ہیں تاہم آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے

کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ آہستہ آہستہ اوپر کی طرف گامز ن ہے اور 36 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کر چکی ہے جو کہ ایک گرمی سے ستائے شخص کیلئے ٹھنڈی ہواکے جھونکے سے کم نہیں ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی واقع ہونا شروع ہو ئی اور انڈیکس 142 پوائنٹس گر گیا تاہم یہ تنزلی کا سفر زیاد ہ دیر جاری نہیں رہا اور چند لمحوں کے بعد ایک مرتبہ پھر سے بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 105 پوائنٹس مثبت میں چلا گیا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 248 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا آغاز کر دیا گیا ہے، پنجاب کے جن 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا آغاز کیا گیا ہے ان میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں