کورونا سے مزید 74 افراد اپنی جان کی بازی ہار گۓ

کورونا کی وجہ سے مزید 74 افراد لقمہ اجل بن گئے ، اموات کی تعداد 5 ہزار 197 ہوگئی

پاکستان میں کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی، مزید 2 ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، مریضوں کی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو بہتر ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی ہزاروں کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ موذی وبا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی۔ کورونا کے مزید 2 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی۔

پنجاب میں 86 ہزار 556، سندھ میں ایک لاکھ 3 ہزار 836، خیبر پختونخوا 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار157 مریض ہیں۔ اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 564 ہے۔ ملک بھرمیں کورونا سے متاثر ایک لاکھ 56 ہزار 700 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں